ڈیل پیش کی گئی تھی کہ 3 سال خاموش رہوں، پیچھے ہٹ جاؤں، بنی گالہ بیٹھ جاؤں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈیل کی پیشکش کی گئی تھی کہ 3 سال خاموش رہوں، پیچھے ہٹ جاؤں، بنی گالہ بیٹھ جاؤں۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ آفر اس وقت کی گئی جب میں اٹک جیل میں تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میں نے سائفر کیس میں 342 کے بیان پر دستخط نہیں کیے، فیصلے میں کیسے لگایا، بشریٰ بی بی سے پوچھا تک نہیں، 6 گھنٹے بٹھایا اور بنی گالہ لے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں ایک کمرے تک محدود کر دیا ہے، کمرے کے شیشے بند کر کے اندھیرا کردیا گیا ہے، ادھر سے تو جیل بہتر ہے۔

ایک سوال پر سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جس دن زرداری سے کہا کہ بچا لو وہ قیامت کا دن ہو گا۔