اسرائیلی مفادات کے تحفظ اور اسے تسلیم کرنے کیلئے عمران خان کوحکومت دی گئی:مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمااسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ اور اسے تسلیم کرنے کیلئے عمران خان کوحکومت دی گئی.

عمران خان یہودی ایجنٹ ہے جسے یہودی اور بھارتی ایجنسیوں سے فنڈ ملتے تھے جس کا بنیادی مقصد اسرائیل کو تسلیم کروانا تھا، 2013 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت دینے کا مقصد پختونوںکی ثقافت کو تبدیل کرنا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق نوار پارک ڈیرہ اپنی انتخابی مہم کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے ایک ایجنٹ نے ملک میں ریاست مدینہ بنانے کا اعلان کیا تھا جسے وضو کرنا نہ آتا ہو جس نے کبھی جنازہ نہ پڑھا ہو اسے ریاست مدینہ کا نام لینا زیب نہیں دیتا۔

مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے فلسفہ جھاڑا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ناگزیر ہے ہماری معیشت بہتر ہو جائے گی اس پر ہم نے ملین مارچ کے ذریعے انکی زبانوں کو خاموش کر دیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 2013میں خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت بنائی گئی تو میرے پاس بڑے لوگوں کا وفد آیا اور میرے ساتھ تین میٹنگز کیں جب ان سے اتفاق نہیں کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ وہ ایجنٹ بھی ہے۔