بلوچستان حلقہ پی بی 32:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کامیاب ہوگئے

بلوچستان کے حلقہ پی بی 32 چاغی کے تمام 91 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی(ف) کے میر امان اللّٰہ نوتزئی 17009 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک بلوچستان اسمبلی کی 8 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی(ف)، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار 2، 2 جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیدوار1،1 نشست پر کامیاب ہوئے۔