سلمان اکرم راجہ نےاین اے 128 کے نتائج لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے نتائج لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے۔

سلمان اکرم راجہ لاہورہائی کورٹ میں درخواست جمع کروانے پہنچ گئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کو نتائج فوری جاری کرنے کا حکم دے۔

رجسٹرار آفس نے سلمان اکرام راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیربعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔