حلقہ این اے 242 کیماڑی 1 کے نتائج مسلسل تاخیر کا شکار

کراچی کے حلقہ این اے 242 کیماڑی 1 کے نتائج مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، صحافیوں کو ڈی آر او آفس میں جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ صحافیوں کا اصرار ہے کہ انہیں کوریج کے لیے الیکشن کمیشن کا پاس ملا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی جس کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں اترے، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں ہیں۔