ایک مشہور محاورہ ہے:”ہمت مرداں مدد خدا” لیکن اب اس محاورے کو یوں بھی بولا جا سکتا ہے۔”ہمت نسواں مددخدا“اس کی جیتی جاگتی مثال نائلہ کیانی نے قائم کی جنھوں نے5مئی بروز اتوار ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے مزید پڑھیں
حافظ نعیم الرحمن نے اعلیٰ ظرف کی مثال قائم کر دی:عالمگیرخان
اکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالمگیرخان نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
عالمگیرخان نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اعلی ظرف کی مثال قائم کردی ہے
جمہوریت کو ایسے کردار چاہیے!#RespectMandate #PTIWon #Karachi— Alamgir Khan (@AKFixit) February 12, 2024
عالمگیرخان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلیٰ ظرف کی مثال قائم کر دی، جمہوریت کو ایسے کردار چاہئیں۔‘
واضح رہے کہ امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس129 پر میں نہیں، پی ٹی آئی والا آزاد امیدوار جیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے، جس کا حق ہے اسے دیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم ان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی جیت کو تسلیم کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیٹ واپس کر رہا ہوں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں وہ سیٹ نہیں لوں گا، اگر انہوں نے ہمیں اڑا دیا ہے تو ہمیں قوم کے دل سے نہیں نکال سکتے۔