میں پی ٹی آئی کا کارکن تھا اور رہوں گا:آزاد امیدوار عادل بازئی

کوئٹہ کے حلقے این اے 262 سے کامیاب آزاد امیدوار عادل بازئی نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا کارکن تھا اور رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی کامیاب آزاد امیدوار ملک عادل خان بازئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تاہم اب ایک ویڈیو بیان میں عادل خان بازئی نے کہا کہ مجھے نہ کسی نے اغواء کیا اور نہ ہی مجھ پر کوئی دباؤ ہے۔

عادل خان بازئی کا کہنا ہے کہ والدہ کی بیماری کی وجہ سے فون بند رکھا تھا، فون بند ہونے کی وجہ سے میرے متعلق غلط فہمی پیدا ہوئی۔