آئی ایم ایف کے کہنے پر گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں: قیصر شریف

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

قیصر شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم سے نگراں حکومت دراصل آئی ایم ایف کی غلامی کا تسلسل ہے، نگراں حکومت کے پاس ابھی اپنی تمام غلطیاں سدھارنے کا آخری موقع ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت قیمتوں میں کئے گئے تمام اضافے واپس لے اور آئی ایم ایف سے طے معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ معاشی بحران سے صرف جماعت اسلامی نجات دلا سکتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام سے جینے کاحق چھین لیا۔