نگراں وفاقی کابینہ کی سرکولیشن کے ذریعے 2 اہم فیصلوں کی منظوری

نگراں وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 2 اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انڈونیشیا کی ایئر لائن کو پاکستان کیلئے ایئر سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارتِ ایوی ایشن کی سمری پر انڈونیشیا کی ایئر لائن کو سرکاری ایئر لائن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے سیکریٹری تخفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے عامر فدا پراچہ کو یکم جنوری کو عہدے سے ہٹایا تھا۔ ایم ڈی نہ ہونے سے بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہو رہے تھے۔

یوسف خان مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات سر انجام دیں گے۔