الیکشن کمیشن نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق عوام الناس کو مطلع کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق عوام الناس کو مطلع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے بتا دیا کہ ان کا اصلی ایکس اکاؤنٹ کون سا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے اپنا بیان جاری کیا اور بتایا کہ الیکشن کمیشن کا صرف ایک اصلی آفیشل ’ایکس‘ (سابق ٹویٹر) اکاونٹ ہے جو گرے ٹِک کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔