الیکشن میں اصل ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ تھا: فردوس شمیم نقوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں اصل ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ تھا۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عوام کا فیصلہ آچکا ہے اس پر بھی نوشتہ دیوار نہیں پڑھا تو بس پھر۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی کے لیے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے والے واپس آنا چاہیں تو دو سال تک عہدہ نہ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں واپس آنے والوں کو 2 سال الیکشن بھی نہ لڑنے دیں۔