علیم خان کی این اے 117 سےکامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کی این اے 117 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

علی اعجاز بٹر نے کہا کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔