مسلم لیگ ن کے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ممبرز کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ممبرز کے وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

وفد کی سربراہی پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے کی اور ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتِ حال اور حالیہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

‏وفد بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان، میر محمد عاصم کرد، سلیم احمد کھوسو، میاں خان بگٹی، کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، برکت علی اور محمد خان لہری ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس کے علاوہ سردار عبدالرحمٰن کھیتران، محمد نورزئی اور زرک خان مندوخیل بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

‏ملاقات میں سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان بھی شریک تھے۔