پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
خیبر پختون خوا اسمبلی کےافتتاحی اجلاس میں بے نظمی اور دھکم پیل
خیبر پختون خوا اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بے نظمی اور دھکم پیل کے دوران ہوا۔
اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کی صدارت کی۔
کے پی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے دن طلب کیا گیا تھا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس کے دوران 115 نو منتخب اراکینِ خیبر پختون خوا اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی نے حلف لیا۔
نامزد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور اجلاس کے دوران اسمبلی میں موجود تھے۔
شہداء کیلئے دعا
خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداء کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کرائی گئی۔
اسپیکر KPK کیلئے بابر سلیم نامزد
بانیٔ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کر دیا ہے۔
یہ بات پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایک بیان کے ذریعے بتائی ہے۔
بابر سلیم مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔
ان سے قبل اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللّٰہ کا نام لیا جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی میں عاقب اللّٰہ کی نامزدگی پر تحفظات کے پیشِ نظر فیصلہ تبدیل کیا گیا۔
اس حوالے سے اسپیکر مشتاق غنی نے اعلان کیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کا انتخاب 29 فروری کو ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج شام 5 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں۔
اسپیکر مشتاق غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل صبح 10 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہو گی۔
داخلے کے وقت دھکم پیل
ارکانِ اسمبلی کے اسمبلی ہال میں داخلے کے دوران دھکم پیل ہوئی ہے۔
خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس میں شور شراباہوا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔
PTI کارکنوں نے اسمبلی ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش
اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث اسمبلی میں داخلے کے دوران ارکانِ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی ہے۔
ن لیگی رکن کی گھڑی لہراتے اسمبلی میں آمد
خیبر ن ختونخوا اسمبلی کے بے نظمی کا شکار ہونے والے افتتاحی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد گھڑی لہراتی ہوئی ایوان میں داخل ہوئیں۔
اس موقع پر ثوبیہ شاہد ہال میں موجود لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔
اسمبلی کی گیلری میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہال کے اندر سے ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بال پوائنٹ، کاغذ، خالی بوتل اور جوتے پھینکے۔
انٹر نیٹ سروس جزوی متاثر
دوسری جانب اجلاس کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔