اسرائیل غزہ میں جنگ بند نہیں کرتا تب تک مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے: حماس

حماس کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بند نہیں کرتا تب تک مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے ثالثوں سے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی تب تک وہ مزید بالواسطہ مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جاری جنگ بند کرتا ہے تو وہ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مکمل معاہدے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ قطر، مصر اور امریکا کی سربراہی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی کےلیے مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار رہے ہیں۔