وزیرِ خارجہ آذربائیجان کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔

ملاقات میں آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف بھی کی۔

آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف بھی کیا۔