ایمسٹرڈیم میں ایئرپورٹ پر طیارے کے انجن میں گر کر ایک شخص ہلاک

نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ایئرپورٹ پر طیارے کے انجن میں گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں مسافر موجود تھے اور طیارے کا انجن آن تھا اور یہ فلائٹ ڈنمارک جانے کے لیے تیار تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مرنے والا شخص مسافر تھا یا کوئی ملازم۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوفناک قرار دیا گیا ہے۔