فیروز خان کی شادی نے بھارت میں بھی تہلکہ مچا دیا

پاکستانی معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر و ماڈل فیروز خان نے دوسری شادی کر لی ہے۔

فیروز خان پاکستان کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 2‘ میں کام کر کے خوب شہرت کمائی ہے۔

اداکار کو سپر ہٹ ڈراموں کے سبب ناصرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی جانا جاتا ہے۔

فیروز خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز‘ کی جانب سے بھی فیروز خان کی دوسری شادی کو خوب کوریج دی گئی ہے۔

بالی ووڈ شادیز‘ نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی فیروز خان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس پر صارفین اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کا نام پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا ہے۔

ایک پروجیکٹ کے دوران فیروز اور گتھیکا میں بڑھنے والی قربتوں کا دونوں ملکوں میں خوب چرچا ہوا تھا۔