ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا، ایرانی صدر

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا بیان سامنے آگیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔

دوسری جانب ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت تہران فلسطین تعلق کو مزید مضبوط کرے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔