5 اگست 2024 سے تیسری جنگ عظیم شروع ہوسکتی ہے:بھارتی علمِ نجوم

بھارتی علمِ نجوم کے ماہر کوشل کمار کا کہنا ہے کہ آج یعنی 5 اگست 2024 سے تیسری جنگ عظیم شروع ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوشل کمار نے اس سے قبل اسرائیل-حماس جنگ اور روس-یوکرین جنگ کی پیشگوئی کی تھی، جو بعدازاں سچ ثابت ہوئی۔

انہوں نے حالیہ پیشگوئی میں دعویٰ کیا کہ جغرافیائی سیاسی واقعات مجموعی طور پر تباہ کن تنازع کو جنم دے سکتے ہیں جس کے نتیجے میں 4 یا 5 اگست سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی کوشل کمار نے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کی تاریخ سے متعلق متعدد پیشگوئیاں کر رکھی ہیں، لیکن اب تک ان میں سے کوئی بھی سچ ثابت نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ تیسری عالمی جنگ 18 جون 2024 کو شروع ہوگی لیکن وہ تاریخ بغیر کسی واقعے کے گزر گئی۔

بعدازاں انہوں نے ایک نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے یہ پیشن گوئی کی تھی کہ تیسری جنگ عظیم 26 جولائی یا 28 جولائی کو شروع ہوگی، لیکن ایک بار پھر، ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان کی اس بار کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوسکتی ہے۔