سندھ حکومت نے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے صدر آصف زرداری سے مدد مانگ لی

صدر آصف زرداری سے وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے ملاقات کی اور وفاق حکومت سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں مدد مانگ لی۔

ناصر شاہ نے درخواست کی کہ صدر وفاق سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔

صدر مملکت نے تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آصف زرداری کو وزیر توانائی نے سندھ میں توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر زرداری نے کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران میں سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ہوگا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ شمسی توانائی سے متعلق سندھ حکومت مؤثر اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے صدر کو سندھ میں منصوبہ بندی محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔