مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
بھارت بھی گولڈ میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے گُن گا رہا ہے
پاکستان تو پاکستان، پڑوسی ملک و حریف بھارت بھی پیرس اولمپکس 2024ء میں، گولڈ میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے گُن گا رہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز و ویب سائٹس جہاں چاندی کا میڈل جیتنے والے اپنے جیویلن کھلاڑی نیرج چوپڑا کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ڈھارس بندھا رہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی طاقت اور ہمت کے بھی گُن گا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا ’اینسٹینٹ بالی ووڈ‘ نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے لیےتعریفی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں بھارتی میڈیا نے ارشد ندیم کو ’ناقابل یقین حد تک ہنر مند‘ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا ارشد ندیم کے پاس وسائل کی کمی کے باوجود اُن کی صلاحیتوں کے گُن بھی گا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔
یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔
سیزن بیسٹ
پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اترے۔
فائنل میں شامل چار کھلاڑیوں کی سیزن بیسٹ تھرو ارشد سے بہتر تھی۔
انڈیا کے نیرج چوپڑا کی سیزن بیسٹ 89.34 میٹر جبکہ جیکب ویڈلیخ کی سیزن بیسٹ 88.65 تھی۔
گرینیڈا کے اینڈریسن پیٹرز کی سیزن بیسٹ 88.63 تھی جبکہ جرمنی کے جولین ویبر کی سیزن بیسٹ 88.37 تھی۔
90 میٹرز
فائنل میں شامل 12 کھلاڑیوں میں سے پانچ کھلاڑی 90 میٹر سے طویل تھرو کا پرسنل بیسٹ رکھتے تھے۔
ارشد ندیم کی پرسنل بیسٹ تھرو 90.18 میٹرز تھی۔
گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر، کینیا کے جولیس یگو 92.72 میٹرز اور جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیخ 90.88 میٹرز کی تھرو کر چکے تھے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ
کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی تھی۔
نیرج چوپڑا 89.34 میٹر، پیٹرز اینڈرسن 88.63 میٹر اور جولین ویبر 87.76 میٹرز کی تھرو کے ساتھ فائنل میں آئے۔