کراچی : امام مسجد کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے امامِ مسجد کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا امامِ مسجد سے پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔

سی ٹی ڈی کے انچارج نے بتایا ہے کہ ملزم نے امامِ مسجد کے قتل کے لیے اجرتی قاتلوں کو 5 لاکھ روپے دیے تھے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عتیق ایف آئی اے کا سابق انسپکٹر ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق قتل میں ملوث 2 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔