سعودی سفیر کو سعودی عرب جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارتخانے جا کر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے اہم ملاقات کی اور سعودی سفیر کو وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے سعودی عرب جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث ٹریول ایجنٹس جو مافیا کی شکل اختیار کر رہے ہیں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے۔