پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اپوزیشن ارکان نے جس کی ایما پر غیر اخلاقی حرکات کیں وہ آج معافی مانگ رہا ہے:ملک محمد احمد خان
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے جس کی ایما پر غیر اخلاقی حرکات کیں وہ آج معافی مانگ رہا ہے.
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈیاں میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی غیر اخلاقی حرکات برداشت نہیں کی جا سکتی تھیں، اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بینچز کو خاموش رہنے کا پابند کرتا ہوں۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بجلی کے بھاری بل عوام کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں۔ جج صاحبان، ریاستی اداروں کی قیادت سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ سیاسی ڈیل کا نہیں معاملہ جرائم کا ہے، سرحدوں کی حفاطت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میرا فخر ہیں۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ جیتا بھی، ان کا شایان شان استقبال کریں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سر سبز کھڈیاں کی مہم جلد بہترین شکل اختیار کرلے گی، شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا اب اس کی حفاظت بھی کریں گے، شجر کاری آگاہی مہم کو اسکولوں کے نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم شجر کاری مہم میں فعال کردار ادا کرے گا، 10 ہزار پودے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیے گئے ہیں، بلین ٹری ان کی کوشش تھی، میں اس پر کوئی رائے نہیں دوں گا، بلین ٹری سے متعلق خیبرپختونخوا کے لوگ زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک کا استعمال روکنا اور شجرکاری کرنا ہوگی، پلاسٹک کے استعمال کو روکنا قومی فریضہ سمجھیں اور اسے روکیں۔