پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا

اگر آپ گزشتہ چند دنوں سے واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔

ملک بھر سے بیشتر صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتار کی شکایت کر رہے ہیں۔

رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق گزشتہ جمعے سے ملک کے بڑے شہروں، کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سست رفتار ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔

مانیٹرنگ سروس کے مطابق بعض افراد نے دونوں ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت بھی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تاہم زیادہ تر افراد نے بتایا کہ دونوں ایپلی کیشنز سست رفتاری کا شکار ہیں اور میسیجز درست انداز میں وصول نہیں ہو رہے اور نہ ہی میسیجز بھیجے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسی طرح کی شکایت رواں سال جولائی میں بھی سامنے آئی تھی، کیونکہ اس وقت حکومت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص مواد بلاک کرنے کے لیے حکام نئے فائروال کی تنصیب کی جانچ کر رہے تھے۔