وزیرَ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا دیا ہے:بیرسٹر محمد علی سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرَ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا دیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں تعلیم کارڈ کا اجراء کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو شمسی بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں۔