مودی تیسرے دور میں بھی جارحانہ اور نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں:تجزیہ کار

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے تیسرے دور حکومت میں بھی اپنی جارحانہ اور نفرت انگیز پالیسیوں کاتسلسل چاہتے تھے۔ جس کا پرچار وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران کھل کر رہے تھے۔مگر انہیں غیر متوقع ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم نریندر مودی کی ایک متنازع پالیسی دوسرے ممالک میں کرائے کے قاتلوں کے ذریعے مخالفین کوقتل کروانا رہی ہے۔الیکشن مہم کے دوران نریندر مودی بار بار کریڈٹ لیتے رہے ۔

بھارت کو اتنا مضبوط بنا دیا ہے کہ اب وہ اپنے دشمنوں کو گھر میں گھس کر مارتا ہے۔ بھارت اپنی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس کے ذریعے مخالفین، سکھ رہنماؤں، ناقدین کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے دنیا بھر میں قتل کروا رہا ہے۔