55 اسلامی ممالک میں پاکستان کے اندر ریاست کی طرف سے آزادی نسبتاً زیادہ ہے:تجزیہ کار

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آج 55 اسلامی ممالک میں پاکستان کے اندر ریاست کی طرف سے آزادی نسبتاً زیادہ ہے، آزادی کا مطلب آپ کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے سول ملٹری عدم توازن کی کھل کر بات کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی ، محمل سرفرار ، اعزاز سید اور شہزاد اقبال نے جیو نیو زکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے آغاز میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ 77سال کے بعد وہ امیدیں اور ا ن کے حصول تک کا جو فاصلہ ہے وہ کیوں مزید بڑھ گیا۔