پنوعاقل:بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم،10سے زائدافراد زخمی

سندھ کے شہر پنوعاقل میں بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم ہوگیا جس میں10سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی جھگڑا ہوگیا اور ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود غریب آباد میں بچوں کے باجا بجانے پر انڈھڑ اور سمیجو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے۔