پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جمیل الدین عالی نے شاہکار ملّی نغمے تخلیق کیے، جو امر ہوگئے
جمیل الدین عالی نے شاہکار ملّی نغمے تخلیق کیے، جو امر ہوگئے، پاکستان سے محبت کا احساس اُن کے تمام قومی گیتوں میں نمایاں نظر آتا ہے،ملکہ ترنّم نورجہاں،شہناز بیگم،فریدہ خانم، استاد نصرت فتح علی خان،عاطف اسلم،علی ظفر سمیت کئی شہرت یافتہ گلوکاروں نے ان کے لکھے ہوئے گیت گائے ۔
اردو دُنیا کے عالمی شہرت یافتہ کالم نگار، ادیب شاعر اور ہمہ جہت شخصیت ڈاکٹرجمیل الدین عالی نے جو لکھا ،کمال لکھا۔
ان کے فن و شخصیت پر درجنوں کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔غزلیں ،دوہے اور شاہکار ملّی نغمے تخلیق کیے، جو امَر ہوگئے۔
جب بھی پاکستان میں قومی دن منایا جاتا ہے، اس موقعے پر بچّے کیا، نوجوان کیا، بوڑھے کیا، سب ہی ان کے لکھے ہوئے خون گرما دینے والے قومی گیت گاتے ہیں۔ پاکستان سے محبت کا احساس اُن کے تمام قومی گیتوں میں دِل بن کر دھڑکتا ہے۔ ملکہ ترنم نورجہاں، شہناز بیگم، فریدہ خانم، استاد نصرت فتح علی خان،عاطف اسلم اور علی ظفر سمیت متعدد شہرت یافتہ گلوکاروں نے ان کے لکھے ہوئے گیت گائے۔
اُن کے تخلیق کردہ گیتوں میں پاکستانیت کی خُوشبو آتی ہے۔ چند مقبول ملّی نغموں کی ایک جھلک مُلاحظہ کریں۔
’’ گلوکارہ شہناز بیگم کی آواز میں’’ جیوے جیوے پاکستان، پاکستان پاکستان جیوے پاکستان،من پنچھی جب پنکھ ہلائے کیا کیا سُر بکھرائے، سُننے والے سُنیں تو ان میں ایک ہی دُھن لہرائے، پاکستان، پاکستان، جیوے پاکستان،بکھرے ہوؤں کو بچھڑے ہوؤں کو اک مرکز پہ لایا، کتنے ستاروں کے جھرمٹ میں سورج بن کر آیا، پاکستان،جیوے جیوے پاکستان۔
ملکہ ترنم نورجہاں کی دِل چُھونے والی سُریلی آواز میں’’اے وطن کے سجیلے جوانو۔ میرے نغمے تمہارے لیے ہیں، سرفروشی ہے ایماں تمہارا، جرأتوں کے پرستار تم ہو، جو حفاظت کرے سرحدوں کی، وہ فلک بوس دیوار تم ہو، اے شجاعت کے زندہ نشانو، میرے نغمے تمہارے لیے ہیں۔‘‘
معروف گائیک مہدی ظہیر کی لہو گرمادینے آواز میں یہ نغمہ’’ہم تا بہ ابد سعی و تغیّر کے ولی ہیں،ہم مصطفوی، مصطفوی، مصطفوی ہیں، دین ہمارا دینِ مکمل استعمار ہے باطل ارذل،خیر ہے جدوجہدِ مسلسل، عنداللہ، عنداللہ، عنداللہ، عنداللہ، اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر۔ علاوہ ازیں پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک فن کار الن فقیر کی آواز میں یہ ملّی نغمہ’’اتنے بڑے جیون ساگر میں تونے پاکستان دیا،ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ۔
ساحل اترا بیچ بھنور میں،اک نیا امکان دیا،تو نے پاکستان دیا، ہو اللہ، ہو اللہ، ہو اللہ ہو اللہ۔‘‘ عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں، پاکستان سے محبت میں سرشار یہ قومی نغمہ’’ جب ہم نے خُدا کا نام لیا،اس نے ہمیں انعام دیا،میرا انعام پاکستان میرا پیغام پاکستان، محبت امن ہے اور اس کا ہے پیغام پاکستان،پاکستان پاکستان پاکستان پاکستان،میرا پیغام پاکستان۔