انٹرنیٹ سست کرنے کے غیرآئینی اقدام سے عوام رل رہے ہیں:بیرسٹر محمد علی سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سست کرنے کے غیرآئینی اقدام سے عوام رل رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ سلو انٹرنیٹ سے آن لائن کاروبار کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سلو انٹرنیٹ نے ای کامرس، ڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کر دیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک اپنے شہریوں کو فائیو جی اور جدید انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہے ہیں، نااہل وفاقی ٹولے نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان میں فائر وال اور انٹرنیٹ سست کرنے کے خلاف آواز بلند کریں۔