فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر کوئی حیرانی نہیں ہوگی: حامد میر

سینئرصحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر انہیں کوئی حیرانی نہیں ہوگی ۔

ایک انٹرویو میں حامدمیرکا کہناتھاکہ جنرل فیض حمید کے بارے میں ذاتی طو رپر یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ غلط بیانی کے بہت بڑے بادشاہ تھے اسی طرح ان کی ترقی ہوئی ہے‘جب عمران خان وزیراعظم تھے تو فیض حمید پیپلز پارٹی اور نون لیگ سے مل کر اُن کے خلاف باتیں کرتے تھے کہ عمران خان سے بہت تنگ ہوں ‘فیض حمیدنے عمران خان کے کہنے پر اتنے بڑے کام نہیں کیے ہیں .

انہوں نے زیادہ تر غلط کام جنرل باجوہ کے کہنے پر کیے ہیں‘ اگر وہ جنرل باجوہ کے خلاف خاموش رہتے ہوئے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنتے ہیں تو پھر جو بھی معاملہ ہوگا وہ دراصل جنرل فیض کے خلاف ہی چارج شیٹ بنے گی۔