شیخ حسینہ واجدکے خلاف تین اجتماعی قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

بنگلا دیشی جنگی جرائم کے ٹربیونل نےشیخ حسینہ واجدکے خلاف تین اجتماعی قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.

آئی سی ٹی معزول وزیر اعظم ہی نےپاکستان سے علیحدگی کی جنگ کے دوران ہونے والے مظالم کی تحقیقات کے لیے قائم کیا تھا۔

5اگست کوشیخ حسینہ واجد کے عہدے سے مستعفی ہوکر بھارت ہونے سے قبل ان کے 15 سالہ مطلق العنان دور حکمرانی کے خلاف طلباء کی زیرقیادت میں ایک ماہ جاری رہنے والے مظاہروں کے دوران 450 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔