پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن کیا ہے جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمے دار تھے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن گھناؤنے فعل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے تناظر میں کیا گیا۔
’’دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی‘‘
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈی سی پنجگور کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے عناصر ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں، پاکستان میں دہشت گردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب تک دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گی، قوم دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔