گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب

سندھ کے ضلع کشمور کے مقام پر گڈو بیراج میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

کنٹرول روم کے ذرائع کے مطابق گڈو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 94 ہزار 45 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

کنٹرول روم ذرائع کے مطابق گڈو بیراج سے پانی کا اخرا ج بھی 3 لاکھ 94 ہزار 45 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کے سبب درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔