پنجاب پولیس میں 15 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 15 افسران اور ڈی پی اوز کی تقرری و تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 15 افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جبکہ متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز بھی تبدیل کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی، سید ندیم عباس کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آئی جی پنجاب نے ایس پی عہدے کے 4 افسران کے تقرر و تبادلے بھی کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر کاشف اسلم کو ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ بلال احمد کو ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس پی صدر فیصل آباد شمس الحق کا تبادلہ کر کے انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔