دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ٹیکنیکل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی: ترجمان کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ٹیکنیکل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق فالٹ کی درستگی کے بعد پمپنگ اسٹیشن پر بتدریج بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی طرف سے بجلی کے دو بریک ڈاؤن ہوئے تھے جن میں پہلا بریک ڈاؤن صبح 11 بج کر 30 منٹ پر اور دوسرا رات 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے لائن نمبر 1 اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئی تھیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے لائنوں کی مرمت کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔