سب سے مہنگا باز دو کروڑ چھیانوے لاکھ سے زیادہ کی قیمت پر فروخت

بیش قیمت بازوں کا دس روزہ بین الاقوامی نیلام کل (ہفتہ) کو سعودی دارالحکومت ریا ض میں اختتام پذیر ہوجائے گا اس میں اب تک سب سے مہنگا باز دو کروڑ چھیانوے لاکھ سے زیادہ کی قیمت پر نویں رات کو فروخت ہوا ہے .

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلامی ریاض کے شمال میں ماءاللہم کے سعودی فالکن کل میں ہورہی ہے بحیرہ اوقیانوس کے جنوبی مغربی فالکن کلب نے دو ایسے باز فروخت کیلئے ہیں جن کی قیمت ساڑھے تین کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ان میں سے ایک سپروائٹ چھیاسی ہزار سعودی ریال جبکہ دوسرا الٹرا وائٹ چار لاکھ ریال میں فروخت ہوا ہے .

نیلامی دنیا بھر کے اعلیٰ ترین بازوں کی خریدوفروخت کا معروف پلیٹ فارم ہے جس میں جیتنے والی بازوں کی نسل کی چیمپئن شپ کو اہم حیثیت حاصل ہے جس کیلئے باز پالنے والوں ،انکی نسل پروری کرنیوالوں اور بازوں کے بارے میں جوش و جذبہ رکھنے والے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے شائقین کیلئے کشش کا باعث ہے۔