پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نیب کاایک اور ریفرنس ختم،مصطفی کمال اور دیگرملزمان کوبری کر دیا گیا
نیب کاایک اور ریفرنس ختم،احتساب عدالت کراچی نے سابق میئر کراچی مصطفی کمال اور دیگرملزموں کوبری کردیا، نیب پراسیکیوٹرنےدوران سماعت تسلیم کیاکہ ملزموں پر کرپشن یامالی فائدہ حاصل کرنے کاکوئی ثبوت نہیں ہے.
نیب عدالت نےنیب کی درخواست مسترد کرتےہوئےقراردیاہےکہ ملزموں پرنہ کرپشن کا الزام ہےناہی کوئی مالی بدعنوانی کا ،اس لئےیہ نیب کاکیس نہیں بنتا۔اس لئےنیب حکام کی ریفرنس بحال کرنے کی درخواست مستردکی جاتی ہے۔
ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی و سابق میئرسیدمصطفی کمال ،سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی لالا فضل الرحمن ،افتخارقائمخانی اور دیگرکےخلاف 2019میں ریفرنس دائرکیاگیا تھا۔ ریفرنس میں ملزموں پرالزام عائدکیاگیاتھاکہ میئرکراچی مصطفی کمال اور دیگر نے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتےہوئے کلفٹن میں واقع سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔
اس ریفرنس میں نیب کےتین گواہوں کےبیانات ریکار ڈہوئے تھےجن میں سے ایک گواہ پر وکلانےجرح بھی نہیں کی تھی کہ یہ ریفرنس نیب کورٹ کراچی نےقانون میں تبدیلی کےبعد چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیاتھالیکن سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلےکےبعدریفرنس نیب کورٹ کراچی میں واپس آگیالیکن اس کی باقائدہ سماعت شروع نہ ہوسکی۔
نیب حکام نےریفرنس کو بحال کرکےدوبارہ سماعت شروع کرنےکی درخواست دائرکی جس کوعدالت نےمستردکردیا۔دوران سماعت عدالت نیب پراسیکیوٹرسے باربار سوال کرتی رہی کہ اگرملزموں نے کوئی کرپشن کی ہےتوبتایاجائے کوئی ثبوت پیش کئے جائیں۔ اگرملزموں نےمالی فائدہ حاصل کیاہےتواس کےثبوت سامنے لائےجائیں۔