9 مئی توڑ پھوڑ کیس،عمر ایوب، احمد خان بچھڑ اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب، احمد خان بچھڑ اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کیس کی کارروائی 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 300 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔