کوٹری سے حیدرآباد جانے والی مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کوٹری سے حیدرآباد جانے والی مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں کوٹری ریلوے پل کے پاس پٹری سے اتری ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے حیدرآباد روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ اپ ٹریک کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔