پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے 2سینئر سیاستدانون کاسیاست کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
عوامی نیشنل پارٹی سے دیرینہ وابستگی اور صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 2سینئر سیاستدانوں نے پارٹی سے سبکدوشی اور سیاست کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور جن کا تعلق خیبرپختونخوا کے ایک ایسے خانوادے سے ہے جن کےگھرانے نے دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے تو اپنے آبائی شہر پشاور کو بھی خیرباد کہہ کر اسلام آباد میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا انتظام کر لیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے،جبکہ سابق سینیٹر زاہد خان بھی جنہوں نے زمانہ طالبعلمی سے اپنی سیاسی اور پارلیمانی زندگی کا آغاز ہی عوامی نیشنل پارٹی سے کیا تھا انہوں نے بھی اپنی جماعت سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے سیاست کو بھی خدا حافظ کہہ دیا ہے۔
غیر منقسم ہندوستان میں پیدا ہونے والے 84سالہ حاجی بلور ایڈورڈ کالج سے فارغ التحصیل ہیں 1965میں صدارتی انتخابات میں انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا 1990میں انہوں نے پشاور میں اپنے آبائی حلقے سے محترمہ بینظیر بھٹو کو شکست دی تھی سیاسی زندگی میں متعدد بار جیل گئے تاہم 2007میں انہیں سید قمر عباس کے قتل کے الزام میں جیل جانا پڑا۔
اس قتل کی وہ ہمیشہ تردید کرتے ہیں دو مرتبہ ریلوے کے وفاقی وزیر کی حیثیت میں ان پر کرپشن کے الزامات بھی عائد ہوئے 2012میں جب وہ وفاقی وزارت کے منصب پر فائز تھے تو انہوں نے اسلام مخالف فلم بنانے والے غیر ملکی شخص کو قتل کرنے والے کو ایک لاکھ امریکی ڈالر اور 2015میں جب وہ رکن قومی اسمبلی تھے تو فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے مالک کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر ان پر سر پر دو لاکھ ڈالر کا انعام رکھا ۔