پی ٹی آئی رہنما سرور سلیم جوڑا نظر بندی کیس: عدالت نےاٹارنی جنرل کوطلب کر لیا

تحریکِ انصاف کے رہنما سرور سلیم جوڑا کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سرور سلیم جوڑا کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سرور سلیم جوڑا کو جلسے میں شرکت سے روکنے لیے نظر بند کیا گیا، بغیر وجہ بتائے کسی کو بھی نظر بند نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایم پی او سیکشن 3 کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو ایم پی او سیکشن 3 کی آئینی حیثیت سے متعلق جواب کے ساتھ طلب کیا ہے۔