برآمدات سے متعلق نئی حکمت عملی تشکیل دینے کی تجویز

برآمدات سے متعلق نئی حکمت عملی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وفاقی وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پھل، گوشت، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی سخت کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشیاء باہر بھجوا کر یہاں قلت کے نام پر مہنگائی کر دی جاتی ہے، برآمد کرنے سے اگر وہ چیز مہنگی ہوئی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اشیاء کی درآمد بھی بر وقت ممکن بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اسمگلنگ روکنے سے بھی ایک سال میں مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بارڈر پر مزید سختی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، برآمد کنندگان کو آئندہ بیرونِ ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔