9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس پر پیش رفت نہ ہو سکی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی ہوئی ہے۔