سردار اختر مینگل کو منانے کی حکومت اور اپوزیشن کی کوششیں ناکام

بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو منانے کی حکومت اور اپوزیشن کی کوششیں ناکام ‘اختر مینگل نے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کرتے ہوے کہا کہ استعفیٰ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘یہ لوگ مجھے قائل کرنے آئے تھے لیکن میرے خیال میں ان کو میں نے قائل کر لیا ‘فیصلے کے بعد سوچنا میری فطرت میں شامل نہیں ہے‘گھٹن زدہ ماحول میں رہنے سے بہتر ہے آزاد رہوں‘میں نے دونوں وفود سے کہا ہے کہ فروری میں ہو نے والے الیکشن نہیں بلکہ آکشن تھے جس کی ذمہ دار تمام بڑی سیا سی جماعتیں ہیں۔

میں نے ان سے کہا ہے کہ ہمیں تو لوٹ لیا مل کر مرکز والوں نے اب مزید لوٹنے کے لئے کچھ نہیں بچا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اختر جان مینگل سے تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں عمر ایوب‘اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا‘عامر ڈوگر اور رؤف حسن شامل تھے۔