سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی33ہزار 269سول اور 10ہزار 335 فوجداری اپیلیں 28از خود نوٹسز ، 2ہزار 64نظرثانی درخواستیں زیرِ التوا ہیں

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ مقدمات کی پندرہ روزہ رپورٹ کے مطابق زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار 508ہوگئی ہے

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15دن میں زیر التوا ء مقدمات کی تعداد میں 861مقدمات کا اضافہ ہوا ہے اس وقت سپریم کورٹ میں33ہزار269سول اور10ہزار 335فوجداری اپیلیں جبکہ 28از خود نوٹسز زیرِ التوا ہیں۔