ملک کے بیشترشہروں میں انٹرنیٹ سروس ایک بارپھرمتاثر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترشہروں میں انٹرنیٹ سروس ایک بارپھرمتاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

اتوار کے روز صبح سے رات گئے تک انٹرنیٹ سروس متاثرہونے کے باعث ڈیٹا اپ لوڈنگ اورڈاؤن لوڈنگ سے صارفین پریشان رہے ا س سے قبل پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ میرین کیبلز کی خرابی قراردیاتھا۔