شرح سود میں 2 سے 2.5 فیصد تک کمی کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان12ستمبر کو کرے گا، پالیسی ریٹ میں 2سے 2.5فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12ستمبر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔